بھٹکل:3؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) انٹر اسکول فٹ ٹورنامنٹ میں گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے چمپن شپ جیت لی ہے۔ ٹورنامنٹ کو اسوسی ایشن آف آئی سی ایس ای اینڈ سی بی ایس ای اُڈپی اینڈ منگلورو کے زیراہتمام ڈان باسکو اسکول شروا میں منعقد کیا گیا تھا۔
شروا میں منعقدہ انٹر اسکول فٹ بال ٹورنامنٹ میں مختلف اسکولوں کی کل 12ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ فائنل میں گرین ویلی اسکول کی ٹیم نے انڈین اسکول برہماور کو 1-0سے شکست دے کر سال 2019کےچمپئین شپ پر قبضہ جمالیا۔ ٹورنامنٹ کی جیت پر اسکول انتظامیہ، پرنسپال اور اساتذہ وغیرہ نے کھلاڑیوں کو مبارکبادی پیش کی ہے۔